جنید خان ورلڈ کپ سے باہر

پیر 2 فروری 2015 16:46

جنید خان ورلڈ کپ سے باہر

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) پاکستانی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان ٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ جنید خان پریکٹس کے دوران سلپ ہونے سے زخمی ہو گئے تھے جس کے باعث وہ دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ معذرت کے ساتھ میں ٹیسٹ پاس نہیں کر سکا، اللہ کو یہی منظور تھا، میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔ فاسٹ باؤلر کو ورلڈ کپ سے فوری طور پر باہر نہیں کیا گیا تھا اور ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے سے مشروط تھی لیکن وہ ٹیسٹ پاس نہ کر سکے۔