خان صاحب دھاندلی ثابت نہ ہونے پر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ‘ وزیر اطلاعات پرویز رشید

پیر 2 فروری 2015 13:46

خان صاحب دھاندلی ثابت نہ ہونے پر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ‘ وزیر اطلاعات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ خان صاحب دھاندلی ثابت نہ ہونے پر بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں ‘ عمران خان کے مشیروں کو پکڑنا چاہیے جو ان کی جگ ہنسائی کروا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بیان پر اپنے رد عمل کااظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ خان صاحب دھاندلی ثابت نہ ہونے پربہکی بہکی باتیں کررہے ہیں عمران خان کا قصور نہیں، انھیں کچھ پتا نہیں،عمران خان کے مشیروں کو پکڑنا چاہیے،جو ان کی جگ ہنسائی کراورہے ہیں وزیراطلاعات نے کہاکہ خان صاحب کا کہنا ہے خیبرپختونخوا کے علاوہ پورے پاکستان میں دھاندلی ہوئی-

متعلقہ عنوان :