Live Updates

اوور سیز کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے: عمران خان کی پریس کانفرنس

پیر 2 فروری 2015 13:02

اوور سیز کو بھی ووٹ کا حق دیا جائے: عمران خان کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کا مقصد ان کو الیکشن میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں سے آگاہ کرنا تھا جن کے ثبوت ہم پہلے بھی دے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانزک ٹیسٹس کی ر پورٹس سے بھی دھاندلی ثابت کرنے میں مدد ملی ہے۔ 50 فارم ایک ہی ہینڈ رائٹنگ سے بھرے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے۔ عمران خان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ آئندہ انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ تاحال ہمارے مطلوبہ چار حلقوں کا فیصلہ نہیں ہوا حالانکہ اگر الیکشن کمیشن چاہے تو کیسز کی سماعت کر سکتا ہے لیکن اس کے باوجود کیسز میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ ان کیسز کا فیصلہ جلد ہی کر دیا جائے گا تا کہ عوام کے سامنے سچ آ جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :