نیشنل ٹیرف کمیشن نے خالص تیریفیتھلیک ایسڈ، سوت گریڈ ،بوتل گریڈ اور فلم گریڈ پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش کردی ہے

اتوار 1 فروری 2015 22:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) مقامی کمپنیوں کی موجودہ سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے نیشنل ٹیرف کمیشن (این ٹی سی ) نے کپڑوں اور پلاسٹک بوتلوں کیلئے استعمال ہونے والے خالص تیریفیتھلیک ایسڈ (پی ٹی ا ے ) ، سوت گریڈ ،بوتل گریڈ اور فلم گریڈ پر کسٹمز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔

(جاری ہے)

سرکاری دستیاویز کے مطابق وزارت تجارت نے مارچ2013کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں خالص تیریفیتھلیک ایسڈپر کسٹمز ڈیوٹی کی شرح تین فیصد سے بڑھا کر پانچ فیصد کرنے کی تجویز پیش کی تھی جس پر ای سی سی نے نیشنل ٹیرف کمیشن کو نئی سٹڈ ی کرکے رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی اور اب این ٹی سی نے نئی رپورٹ تیار کرلی ہے جس میں خالص تیریفیتھلیک ایسڈکی ڈیوٹی تین فیصد سے بڑھا کر چار فیصد،سوت گریڈ پر ڈیوٹی تین سے بڑھاکر چار ،بوتل گریڈآٹھ سے بڑھاکر ساڑھے آٹھ اورفلم گریڈ پر ڈیوٹی آٹھ فیصد سے بڑھاکر ساڑھے آٹھ فیصد کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ نیشنل ٹیرف کمیشن نے مذکوہ بالا ڈیوٹیز پر ہر سال کے بعد دوبارہ غور کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :