صوابی،شادی گھر میں اندھا دھند فائرنگ سے دلہن اور ایک بچی جا ں بحق ،خاتون سمیت دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں

اتوار 1 فروری 2015 22:30

صوابی،شادی گھر میں اندھا دھند فائرنگ سے دلہن اور ایک بچی جا ں بحق ،خاتون ..

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) صوابی شلخے بانڈہ میں رسم نکاح کے تقریب کے اختتام پر نوجوان کا شادی کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ سے دلہن اور ایک بچی جا ں بحق جب کہ ایک خاتون سمیت دو بچیاں شدید زخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

زری داد سکنہ شلخے بانڈہ صوابی نے پولیس اسٹیشن صوابی میں ایف آئی آ ر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ہفتہ کے روز ان کے دو بیٹوں کی شادی ہونے پر نماز عشاء کے بعد شب کے وقت دونوں کا نکاح ہو رہا تھا اس دوران ارشد ولد رضا خان نے گھر میں داخل ہو کر اسلحہ آتشین سے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دلہن مسماة( س) زوجہ ثاقب خان عمر سترہ ، آٹھارہ سال موقع پر جاں بحق جب کہ سات ، آٹھ سالہ بچی اقراء دختر عطاء الرحمن ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسی۔

فائرنگ سے سولہ ، سترہ سالہ مسماة (ک) زوجہ انور علی اور ان کی پانچ ، چھ سالہ بیٹی ثناء دختر زری داد شدید زخمی ہو گئیں بعد ازاں ملزم ارشد نے خود پر فائرنگ کر کے خود کشی کر لی ۔ مدعی مقدمہ زری داد نے رپورٹ میں بتایا کہ فوری طور پر وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی صوابی پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے

متعلقہ عنوان :