اندرون لاہور میں پانی کی سپلائی کا قائم کیا جانے والا پہلا باقاعدہ نظام 131سال بعد بھی اپنی افادیت برقرار رکھے ہوئے ہے

اتوار 1 فروری 2015 21:25

اندرون لاہور میں پانی کی سپلائی کا قائم کیا جانے والا پہلا باقاعدہ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) اندرون لاہور میں پانی کی سپلائی کا قائم کیا جانے والا پہلا باقاعدہ نظام 131سال بعد بھی اپنی افادیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔ برصغیر میں اِس نوعیت کا دوسرا نظام نئی دہلی میں قائم کیا گیا تھا اور وہ بھی آج تک پوری طرح فعال ہے ۔

(جاری ہے)

1984ء میں جب پنجاب کے لیفٹیننٹ گورنر سر چارلس ایچی سن نے 512 ستونوں پر ٹکی پانی کی چار بڑی ٹینکیوں پر مشتمل پانی کی سٹوریج اور سپلائی کے اِس نظام کا افتتاح کیا تو یقینا یہ برصغیر کے لوگوں کے لئے ایک عجوبہ تھا۔

اپنی نوعیت کے اِس پہلے نظام کے لئے پہلے پہل پانی کنوؤں کے ذریعے حاصل کرکے اسے سٹور کیا جاتا تھا جہاں سے اِسے مقررہ اوقات کے دوران پورے اندرون شہر میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ وقت گزرنے کے ساتھ دنیا بھی تبدیل ہوتی گئی۔ کنوؤں کی جگہ ٹیوب ویلوں نے لے لی لیکن یہاں سے بدستور شہریوں کے لئے پانی سپلائی کیا جاتا رہا اور آج محکمہ واسا یہ خدمت انجام دے رہا ہے۔ برصغیر میں اِس نوعیت کا دوسرا نظام نئی دہلی میں قائم کیا گیا تھا اور وہ بھی آج تک پوری طرح فعال ہے ۔

متعلقہ عنوان :