کینیڈا میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے نئے قوانین کی تجویز،نئے قوانین کے تحت ملک کی خفیہ ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ ہوگا

اتوار 1 فروری 2015 21:25

ٹور نٹو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) کینیڈا کے وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر نے دہشت گردی سے متعلق تجویز کردہ نئے قوانین کے تحت کینیڈا کے خلاف دہشت گردی کے حملوں کی حوصلہ افزائی ایک جرم بن جائیگا۔نئے قوانین کے تحت ملک کی خفیہ ایجنسی کے اختیارات میں اضافہ ہوگا اور اسے حملے روکنے کے لیے براہ راست کارروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔

خیال رہے کہ پچھلے سال کینیڈا پر ہونے والے حملوں کے بعد ان قوانین کے مسودے پر کام شروع ہوا تھا اور امید کی جارہی ہے کہ وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی جماعت کی پارلیمنٹ میں اکثریت کی وجہ سے یہ قانون باآسانی منظور ہوجائے گا۔موجودہ قانون کے تحت صرف ایک مخصوص حملے کی دھمکی ہی جرم ہے مگر نیا قانون انٹرنیٹ سمیت کسی بھی فورم پر کینیڈین شہریوں کے خلاف حملوں پر اکسانے کو قابلِ گرفت جرم بنادے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم اسٹیفن ہارپرنے کہاکہ اب ہم اس کو اور برداشت نہیں کرینگے جیسے ہم ہوائی اڈوں پر بم دھمکیوں کے بارے میں مذاق کو بھی نہیں برداشت نہیں کر تے، جو کوئی بھی اس طرح کی حرکات میں ملوث ہوگا اس کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نئے قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ قید کی سزا پانچ سال ہو گی۔دوسری جانب ناقدین نے نئے قانون کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔برٹش کولمبیا شہری حقوق کی تنظیم کے پالیسی ڈائریکٹر مائیکل وان نے بتایا کہ قانون سے ہماری جمہوری آزادیوں پر قدغن لگے گی اس لیے یہ غیر آئینی قانون ہے۔

متعلقہ عنوان :