نائیجیریا  رکن پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک  متعدد زخمی، فوج کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ عسکریت پسند بھی مارے گئے

اتوار 1 فروری 2015 21:22

ابو جا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔1فروری۔2015ء) نائجیریا میں رکن پارلیمنٹ کے گھر کے باہر دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ فوج کے ساتھ جھڑپوں میں آٹھ عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خودکش حملہ آور نے پوٹسم میں رکن پارلیمنٹ صابو گارو کے گھر کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے کے نتیجے میں محافظوں سمیت نو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے  ایک نے ہسپتال میں دم توڑا۔دوسری جانب نائجیریا کے علاقے میدو گری میں بوکو حرام کے عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان جھڑپوں کے دوران آٹھ عسکریت پسند مارے گئے۔