نریندرمودی مئی میں چین کادورہ کرینگے، سشما سوراج

اتوار 1 فروری 2015 18:58

نریندرمودی مئی میں چین کادورہ کرینگے، سشما سوراج

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مئی میں چین کادورہ کرینگے۔چین میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

سشما سوراج نے بیجنگ میں دوسری انڈیا، چائنا ہائی لیول میڈیا فورم سے خطاب کیا ۔ انہوں نے ایشیائی صدی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی غرض سے 6 نکات پر مبنی تجاویز بھی پیش کیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملک آپس میں بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔اس کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کا تعاون بھی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :