دانت نکالنے کے چکر میں ٹرک ہی الٹا دیا

اتوار 1 فروری 2015 18:08

دانت نکالنے کے چکر میں ٹرک ہی الٹا دیا

الابامہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء)تاسکا لوسا (Tuscaloosa) الابامہ میں 18 وہیلر ٹریلر ٹرک کےحادثے کے نتیجے میں بین ریاستی ہائی وے کئی گھنٹوں تک ٹریفک کےلیے بند رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کےمطابق دوران سفر 18 وہیلر ٹریلر ٹرک کے ڈرائیور کا دانت ہلا تو وہ، ڈرائیونگ وہیل سے، اپنا ہاتھ اٹھا کر منہ سے دانت نکالنے لگا۔ اسی دوران اس کا ٹرک درختوں سے جا ٹکرایا۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاہم بین ریاستی ہائی وےکو بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں سے گذارنا پڑا۔ ٹریلر ٹرک کے ڈرائیور نے اپنے بیان کی صداقت کے لیے ٹوٹا ہوا دانت بھی اپنی شرٹ کی جیب میں سنبھال کر رکھا ہوا تھا۔