کرپٹ عدالتی نظام سے پریشان افغانیوں نے انصاف کیلئے طالبان سے رجوع کرلیا

بھاری سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود افغانستان کا عدالتی نظام لوگوں کو فوری سستا انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے  امریکی اخبار

اتوار 1 فروری 2015 17:55

کرپٹ عدالتی نظام سے پریشان افغانیوں نے انصاف کیلئے طالبان سے رجوع کرلیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) افغانستان میں لوگ فوری فیصلوں اور ان پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے طالبان منصفوں کی طرف رخ کرنے لگے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کی جانب سے خاص توجہ اور بھاری سرمایہ خرچ کرنے کے باوجود افغانستان کا عدالتی نظام لوگوں کو فوری سستا انصاف فراہم کرنے میں ناکام ہے ۔ افغان عوام مغرب سے اخذ کردہ قوانین اور حکومتی نظام انصاف پر اعتماد نہیں کرتے اور اسے کرپٹ گردانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

، دارالحکومت کابل میں لوگوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص ایک فارم کا فیصلہ کرا نا چاہے تو اسے بھاری فیسوں اور رشوت کیلئے پہلے فارم میں پالی ہوئی تمام مرغیاں ، گائے بکری فروخت کرنا ہوں گی انہی وجوہات کی بنا پر عدالتوں کے بجائے طالبان سے فیصلے کرانے کا رجحان فروغ پارہاہے ۔ حال ہی میں زمین کا تنازع حل کرانے والے قندھار کے شہری حاجی خدائے نور نے بتایا کہ جتنی تعداد طالبان قاضیوں کے پاس ہوتی ہے عدالتوں میں بھی نظر نہیں آتی جن علاقوں میں طالبان کا اثر ورسوخ نہیں وہاں گشتی عدالتیں قائم کی گئی ہیں ۔ فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے قاضی کے ساتھ ایک طالبان کمانڈر بھی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :