امریکا نے سفارتکار شمالی کوریا بھیجنے کی پیشکش مسترد کردی

اتوار 1 فروری 2015 17:55

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء)شمالی کوریا نے کہا ہے کہ امریکا نے ایٹمی تنازع پر مذاکرات کیلئے اپنے سفارت کار کو پیانگ یانگ بھیجنے کی دعوت مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سفارت کار کِم سَنگ کو شمالی کوریا آنے کی دعوت دی گئی تھی تاہم امریکا نے یہ دعوت مسترد کردی جس کا مقصد یہ ہے کہ ایٹمی تنازع پر بات چیت میں تعطل کا ذمہ دار شمالی کوریا کو ٹھیرایا جائے ۔ادھر واشنگٹن میں محکمہ خارجہ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ شمالی کوریا اور امریکی حکام کے درمیان کوئی ملاقات طے تھی