بھارتی وزیر خارجہ چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئیں

بھارت چین کو اپنا اہم تجارتی پارٹنر مانتا ہے۔بھارت امریکا کے بعد چین سے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے  خطاب بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مئی میں چین کادورہ کریں گے  بھارتی وزیر خارجہ

اتوار 1 فروری 2015 17:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج چین کے چار روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئی ہیں۔ انڈیا چائنا میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہاکہ بھارت چین کو اپنا اہم تجارتی پارٹنر مانتا ہے۔بھارت امریکا کے بعد اب چین سے سفارتی تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے ہی چین کے ساتھ بہتر اقتصادی تعلقات کا خواہاں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت چین کے ساتھ سرحدی تنازعے کا حل چاہتا ہے۔سشما سوراج نے کہاکہ بھارت میں چینی کمپنیوں کی رسائی آسان بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ توقع کرتے ہیں کہ چین بھی بھارتی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی مئی میں چین کادورہ کریں گے

متعلقہ عنوان :