کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، ناکہ بندی

ہزاروں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی شراب ، چرس ،ایک عدد پسٹل ، راؤند بر آمد کر کے ملزم گرفتارکر لیا

اتوار 1 فروری 2015 16:32

کھوئی رٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) کھوئی رٹہ پولیس کے مختلف مقامات پر چھاپے، ناکہ بندی ہزاروں روپے مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی شراب ، چرس ،ایک عدد پسٹل ، راؤند بر آمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گرفتار ہو نے والا ملزم سنگین جرائم میں مختلف تھانوں کو مطلوب ہے پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اہم انکشافات کی توقع پولیس نے ایک اور کاروائی میں 15 غیر ملکی اور13 کے قریب غیر ریاستی افراد کوگرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا عوام علاقہ کی پولیس کو اس بڑی کاروائی پر خراج تحسین پولیس کے حق میں نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور ڈاکٹر خالد چوہان ، ایس پی کوٹلی چوہدری امین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوآرٹر سردار غالب حسین کی خصوصی ہدایت پر تھانہ پولیس کھوئی رٹہ کے ایس ایچ او سردار شہزاد سرور نے جرائم پیشہ افراد کے خلا ف ایک چھاپہ مار ٹیم ایس آئی آئیز فیصل صدیق ، شہباز علی ، تفتیشی آفیسرز خلیل گجر، ملک محمد ذاکر، ڈی ایف سی رفاقت حسین چوہدری ، راجہ خضر حیات کانسٹیبلان رخسار شاہ ، محمد گلفراز ، عابد راجہ محمد امتیاز ، سردار رفیق تشکیل دی چھاپہ مار ٹیم کی نگرانی ایس ایچ او خود کر رہے تھے نے مختلف مقامات پر چھاپوں اور ناکہ بندی کے دوران کراس کے رہائشی محمد مالک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 40 بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب ، 800 گرام چرس ، تیس بور پسٹل ، 15 راؤند برآمد کرہ کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق ملزم سنگین جرائم میں مختلف تھانوں کو مطلوب ہے گرفتار ی کے وقت ملزم نے اپنے آپ کو بچانے کے لیے کئی شراب کی بوتلیں توڑ دیں ایک اور کاروائی میں کھوئی رٹہ پولیس نے 15 غیر ملکی ،13 غیر ریاستی افراد کو بھی گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا پولیس کی ان بڑ ی کاروائیوں پر عوام علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی دریں اثناء کھوئیرٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات انجمن تاجراں کے سابق سرپرست اعلیٰ چےئرمین محمد رفیق بجاڑ ، انسانی حقوق کے چےئرمین ڈاکٹر ملک شفیق شاہین، سابق کونسلر سردار ساجد محمود ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ حلقہ کھوئی رٹہ کے صدر ماجد شفیع چوہدری، پیپلز پارٹی سٹی کے صدر طارق چوہدری، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے صدر تعظیم مغل ، شباب ملی کے زاہد عباس ، کشمیر ویلفےئر سوسائٹی کے محمد فیاض بٹ ، محمد ضاروب چیمہ آزاد پریس کلب کھوئی رٹہ کے صحافیوں نے پولیس کی موثراورتاریخی کاروا ئی پرتھانہ کھوئیرٹہ کے ایس ایچ اوسردارشہزاد سرور اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کوسراہااورامیدکااظہارکیاکہ وہ معاشرے کے ناسوروں کواسی طرح قانون کی گرفت میں لاکرنکیل ڈالتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :