کارکنان پیپلز پارٹی مانک پیاں حلقہ لچھراٹ کا اجلاس ،وعدوں کی عدم تکمیل پر پارٹی لیڈ رشپ پر سخت برہمی کا اظہار

اتوار 1 فروری 2015 16:32

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) کارکنان پیپلز پارٹی مانک پیاں حلقہ لچھراٹ کا اجلاس پارٹی کارکنوں کو نظر انداز کرنے ترقیاتی کاموں کا نہ ہونا انتخابات میں عوام سے گئے گئے وعدوں کی عدم تکمیل پر پارٹی لیڈ شپ رکن اسمبلی پر سخت اظہار برہمی اور عدم اعتماد کا اظہار کر دیاکارکنان کے مطابق اڑھائی کلو میڑ سڑک تو منظو ر ہوئی مگر مانک پیاں میں دس فٹ گلی بھی پکی نہیں ہو سکی کارکنان کو ان کا جائز مقام نہیں دیا گیا اجلا س میں چوہدری قاسم ، عبدالرحمن خان ، مقبول مغل ،عبدالحمید شیخ ، عبدالغفور ، چوہدری بشیر ، عبدالحمید خان ، ممتاز رانا ، اسرائیل رانا ، چوہدری منگتا گورسی ، عبدالرشید شیخ ، قیوم مغل مقبول احمد ، و دیگر نے کہا کہ انتخابا ت میں لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے چوہدر ی مشتاق نے پارٹی کی مضبوطی اور کارکنان کو متحد رکھنے کیلئے بے مثال خدمات انجام دی ہیں جو لوگ خود کو پارٹی کا نمائندہ ظاہر کر رہے ہیں ان کو وزیر اطلاعات سمیت سار ا حلقہ جانتا ہے اس لئے انہیں شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوہدری مشتاق کی قیادت میں متحد و منظم ہے اور اپنے جائز مطالبات کیلئے ان کی پشت پر کھڑے ہیں شہید بھٹو اور شہید بی بی رانی کے افکار کے مطابق پارٹی کی مضبوطی اور عوام کی خدمت کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرینگے مقررین نے پارٹی صدر اور سیکرٹر ی جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی مانک پیاں کے جائز مطالبات کو فوراًیکسو کیا جائے اجلاس میں چیئرین بلاول بھٹو زرداری ، صدر پیپلز پارٹی چوہدری عبدالمجید اور سیکرٹری جنرل چوہدری لطیف اکبر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا

متعلقہ عنوان :