کراچی ، پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائی 2ٹارگٹ کلرز اور 5 غیر ملکیوں سمیت9 افراد گرفتار

اتوار 1 فروری 2015 15:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) کراچی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے2ٹارگٹ کلرز اور 5 غیر ملکیوں سمیت9 افراد کو گرفتار کرلیا۔نیو کراچی صنعتی ایریا سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم عقیل عرف ٹپلہ پکڑا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عقیل8 افراد کے قتل میں ملوث ہے۔ اورنگی ٹاون گلشن ضیا سے18 لوگوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار ہوا جبکہ نیو کراچی سے پولیس نے 2بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ گلستان جوہر میں غیر قانونی طور پر مقیم5 افغانی جبکہ پریڈی سے2ملزمان پکڑے گئے۔

متعلقہ عنوان :