رائل پبلک سکول مظفرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب ،محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا

اتوار 1 فروری 2015 12:58

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) رائل پبلک سکول مظفرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب ،محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا ،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،نعت خواں حضرات نے گلہائے عقیدت پیش کیے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے مسلم کانفرنس کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ہارون آزاد ،پرنسپل ادارہ محترمہ فوزیہ وہاب اور امبر میر ،میڈم انیلہ ،میڈم صائمہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،ایمان کی مضبوطی عشق رسول سے ہی ممکن ہے ،قرآن و سنت پر عمل کر کے ہیں ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نبی پاک کا میلاد منانا ہم پر لازم ہے حضرت محمد ﷺ کی ساری زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے ،محبت رسول مومن کی پہچان ہے ،محفل میلاد میں طلباء و طالبات نے گلہائے عقیدت و درودو سلام پیش کیا ،مقررین نے کہا کہ جناب سرور کونین مکاں نبی اکرم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے ہیں ،نبی پاک سے محبت کے بغیر انسان کی بات نہیں بن سکتی ،جب تک ایک مسلمان اپنے والدین اور اپنی اولاد سے بڑھ کر نبی سے محبت نہ کرے ،کامل مومن نہیں ہو سکتا ۔

آخر میں مولانا سید امامت حسین شاہ نے دعا کروائی اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔