اینی میٹڈ فلم’ ’اسپنج بوب آوٴٹ آف واٹر“ کا ٹریلر جاری

فلم 06 فروری کو ریلیز کردی جائے گی

اتوار 1 فروری 2015 11:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) اینی میٹڈ کامیڈی فلم اسپنچ بوب کے سیکوئل ’اسپنج آوٴٹ آف واٹر‘ کا ایک اور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اسپنج بوب سیریز کی پہلی فلم سینما گھروں میں دس برس پہلے آئی تھی۔ اب اس کا سیکوئل آرہا ہے جس کا نام ہے اسپنج آوٴٹ آف واٹر۔

(جاری ہے)

اینی میٹڈ مزاحیہ فلم کی کہانی اسپنج بوب اور اس کے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو پانی کی دنیا سے نکل کر انسانوں کی دنیا میں آنا چاہتے ہیں۔ لیکن ان کا سامنا بحری قزاق سے ہوجاتا ہے۔ان کی نادانیاں اسپنج بوب اور اس کے ساتھیوں کو سپر ہیرو بنا دیتی ہیں۔ انونسی ببل بن کر اسپنج بوب کیا کیا کارنامے دکھائے گا، یہ جاننے کے لیے بس اگلے جمعہ تک انتظار کرنا پڑے گا۔ فلم 06 فروری کو ریلیز کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :