ہالی ووڈ فلم ”امریکن اسنائپر “کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری

امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار

اتوار 1 فروری 2015 11:58

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) سسپنس اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم امریکن اسنائپر کا امریکن باکس آفس پر مسلسل تیسرے ہفتے راج برقرار رہا۔ہالی ووڈ فلم امریکن اسنائپر کی باکس آفس پر کامیابیاں جاری ہیں، آسکر ایوارڈز کی نامزدگی اور دیگر کئی ایوارڈز حاصل کرنے والی فلم امریکن اسنائپر تین ہفتوں سے نارتھ امریکن باکس آفس پر تہلکا مچا رہی ہے۔

امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرِس کائل کی سوانح عمری پر مبنی شاہکار فلم رواں ہفتے سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست رہی ، فلم نے مزید اکتالیس ملین ڈالرسمیٹ لئے ہیں ۔ریلیز کے بعد سے امریکن اسنائپر دنیا بھر میں دو سو اکسٹھ ملین ڈالر سے زائدکا بزنس کرچکی ہے۔فلم کی کہانی امریکی نیوی سیل کے شارپ شوٹر کرس کائل کی سوانح عمری پر مبنی ہے، جس کا مرکزی کردار بریڈلی کوپر نبھا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

”امریکن اسنائپر“ اب تک بہترین فلم اور بہترین ایکشن ہیرو کے کرنکس چوائس ایوارڈز سمیت پانچ دیگر ایوارڈز اپنے نام کر چکی ہے جبکہ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے چھ نامزدگیاں بھی حاصل کر چکی ہے۔معروف امریکی ادکارہ و گلوکار جینیفر لوپیز کے مرکزی کردار سے سجی فلم دا بوئے نیکسٹ ڈور ریلیز کے تین دن میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کما کر دوسرے نمبر پر آگئی ہے، سنسنی سے بھر پور اس فلم کی کہانی ایک طلاق یافتہ خاتون اور اسکے پڑوسی کے گرد گھوم رہی ہے ۔تیسرے نمبر پر اس ہفتے بھی انسانوں کی طرح بولتے بھالو کی کہانی پر مبنی فلم موجود ہے، فلم نے اس ہفتے ایک کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔

متعلقہ عنوان :