ایشین فٹبال کپ فائنل : آسٹریلیا نے پہلی بار ایشین فٹ بال کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فائنل میں جنوبی کوریا کو 2-1سے شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی ، میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا

ہفتہ 31 جنوری 2015 22:15

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) آسٹریلیا نے ایشین فٹ بال کپ کے فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل جیت لیا۔

(جاری ہے)

میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے مڈ فیلڈر لونگو موسیمو نے پہلے ہاف میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلوائی لیکن دوسرے ہاف میں جنوبی کوریا کے ہینگسن نے گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ یہ برابری میچ کے اختتام تک برقرار رہی جس کے بعد میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ آسٹریلیاکی جانب سے جیمز ٹروسی نے اضافی وقت میں گول کر کے اپنی ٹیم کو شاندار فتح دلوائی۔ آسٹریلوی فٹبال ٹیم نے پہلی بار ایشین کپ جیت کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

متعلقہ عنوان :