بجلی‘ گیس اور پیٹرول نہیں مگر ٹیکسوں کی بہار آئی گئی ہے،خورشید شاہ ،پیٹرول پر ٹیکس زیادہ کرنا زیادتی، ہم عوام سے زیادتی نہیں ہونے دینگے ، اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 31 جنوری 2015 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) قومی اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہاں بجلی‘ گیس اور پیٹرول نہیں مگر ٹیکسوں کی بہار آئی گئی ہے حکومت ایک طرف عوام کو فائدہ دے کر دوسری طرف سے واپس لے کر بے وقوف نہ بنائے ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے کہاکہ پیٹرول پر ٹیکس زیادہ کرنا عوام سے زیادتی ہے اور ہم عوام سے مزید زیادتی نہیں ہونے دیں گے آئندہ اجلاس میں اضافی ٹیکس پر بات ہوگی اور عوام سے زیادتی کا حساب لیں گے انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر بار بار ٹیکس لگانا عوام سے نا انصافی ہے حکومت ایک طرف عوام کو فائدہ دے کر دوسرے سے واپس لے کر عوام کو بے وقف نہ بنائے کیا حکومت کا کام صرف ٹیکس لگانا ہی رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں پر پیٹرول‘ گیس اور بجلی نہیں لیکن ٹیکسوں پر بہار آئی ہوئی ہے۔