سندھ میں کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پو ری تیاری کر رکھی ہے ،سید قائم علی شاہ،چو دہ نکا تی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کو مشتہر کیا جا رہا ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ

ہفتہ 31 جنوری 2015 22:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کسی بھی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پو ری تیاری کر رکھی ہے اور اس حوا لے سے چو دہ نکا تی پروگرام ترتیب دیا گیا ہے جس کو مشتہر کیا جا رہا ہے ہم نے مخصوص حا لا ت کو مد نظر رکھتے ہو ئے یہ چو دہ نکا تی پرو گرام بنا یا گیا ہے سکھر کے نجی اسپتال میں شکا رپور بم دہما کے کے زخمیوں کی عیا دت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ چو دہ نکا تی پروگرام پر عملدرآمد کر کے ہی بہتری آئے گی سول اسپتال شکا رپور کے ایم ایس کی جانب سے اسپتال میں صرف ایمرجنسی کی سہو لت ہو نے کے با رے میں پو چھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر ایم ایس نے یہ کہا ہے تو وہ آج کے بعد وہاں نہیں رہے گا ان کا کہنا تھا کہ شکارپور میں اس سانحے سے پہلے بھی واقعات ہو ئے ہیں جس کا حساب لیں گے سول اسپتال شکا رپور کی بہتری کے لیے گیا رہ سو ملین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اسپتال میں غیر حا ضر عملے اور ادویات کی کمی کی تحقیقات کرا ئی جا ئے گی ہم نے سانحے کے بعد آرمی سے در خوا ست کی جس نے زخمیوں کو کراچی لے جا نے کے لیے سی ون تھرٹی دیا جس سے چو دہ زخمیوں کو کراچی لے جا یا گیا ہے جہاں پر ان کا ایک نجی اور مہنگے اسپتال میں علاج ہو رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ اگر زندگی ہو تو نا زک حا لت کے با وجود انسان بچ جا تا ہے اس مو قع پر سندھ کے وزیر صحت جام مہتا ب ڈہر بھی ان کے ہمراہ تھے۔