پی پی 107کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور چیکنگ کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا، 156پولنگ اسٹیشنوں میں سے 85پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی اور چیکنگ کی گئی

ہفتہ 31 جنوری 2015 22:09

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء)حافظ آباد کے حلقہ پی پی 107کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور چیکنگ کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا ،دو روز کے دوران 156پولینگ اسٹیشنوں میں سے 85پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی اور چیکنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

ووٹوں کی گنتی آج اتوار کے روز بھی جاری رہے گی ضلع کچہری حافظ آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مقرر کردہ کمیشن کے سربراہ ریٹائرڈ سیشن جج حامد حسن شاہ کی نگرانی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 107 حافظ آباد تھری (پنڈی بھٹیاں)کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی،جانچ پڑتال اور چیکنگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے ۔

دو روز کے دوران کل 156پولنگ اسٹیشنوں میں سے 85پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی گنتی اور چیکنگ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اب تک ہونے والی چیکنگ کے دوران بہت سے بیلٹ پیپرز پر ووٹرز کاقومی شناختی کارڈ نمبر اور نشان انگوٹھا درج نہیں تاہم ووٹوں کی گنتی اور تمام چیکنگ کے بعد ہی کمیشن اپنی حتمی رپورٹ تیار کرے گا۔