Live Updates

بابر اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:47

بابر اعوان تحریک انصاف میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء) ٹی وی اینکر شاہد مسعودنے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل رہنما ڈاکٹر بابر اعوان آنے والے دنوں میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں۔اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افتخار چوہدری کی جانب سے عمران خان پر توہین عدالت کے مقدمے کے بعد اعتزاز احسن نے تحریک انصاف کے قائد کو اپنی خدمات پیش کی تھیں لیکن عمران خان بابر اعوان کو اپنا وکیل کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بابر اعوان کے تعلقات آصف زرداری سے بہت اچھے تھے اور وہ ان کے بہت قریب بھی رہے لیکن موجودہ صورتحال میں وہ سابق صدر زرداری سے کافی دور ہوچکے ہیں اور اب وہ عمران خان کے کافی قریب ہیں جبکہ عمران بھی انہیں پسند کر رہے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے بابر اعوان کو اپنا وکیل بنایا ہے۔شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں اگر بابر اعوان کا جھکاﺅ تحریک انصاف کی طرف ہوا تو یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں ہو گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات