وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کی شرح میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا ، اطلاق یکم فروری سے ہوگا

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:21

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کی شرح میں مزید 5 فیصد اضافہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء)وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلزٹیکس کی شرح میں مزید 5 فیصد اضافہ کردیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح 22 فیصد سے بڑھاکر27 فیصد کردی گئی ہے، پٹرولیم مصنوعات سے27 فیصد فی لیٹر سیلز ٹیکس کی وصولی کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔واضح رہے کہ حکومت نے یکم جنوری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات پر جی اسی ٹی کی شرح میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔