قادر پور اور ساون گیس فیلڈز میں او جی ڈی سی ایل کے جرنیٹرز میں فنی خرابی کے باعث پنجاب کو گیس کی سپلائی میں تقریباً 440ملین کیوبک فٹ شارٹ فال کا سامنا ،دونوں پلانٹس آن لائن ہو چکے ،اگلے چند گھنٹوں میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر شروع کر دی جائیگی‘ ایم ڈی سوئی گیس عارف حمید

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) قادر پور اور ساون گیس فیلڈز میں او جی ڈی سی ایل کے جرنیٹرز میں فنی خرابی کے باعث پنجاب کو ․گیس کی سپلائی میں تقریباً 440ملین کیوبک فٹ شارٹ فال کا سامنا جبکہ ایم ڈی سوئی نادرن عارف حمید کا کہنا ہے کہ بروقت بحالی کا عمل شروع ہونے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا ، دونوں پلانٹس آن لائن ہو چکے ، اگلے چند گھنٹوں میں متاثرہ فیلڈز سے گیس کی فراہمی مکمل طور پر شروع ہو جائیگی ۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قادر پور اور ساون گیس فیلڈز میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( او جی ڈی سی ایل ) کے جرنیٹرز میں فنی خرابی پیدا ہوئی جس کے باعث دونوں گیس فیلڈز متاثر ہوئیں تاہم ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات ساڑھے 7بجے تک دونوں فیلڈز کو آن لائن کر دیا گیا جبکہ اسی دوران سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے منیجنگ ڈائریکٹر عارف حمید نے اپنے موقف میں بتایا کہ اگلے چند گھنٹوں میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر شروع کر دی جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق فنی خرابی کے باعث پنجاب کو گیس کی سپلائی میں تقریباً440ملین کیوبک فٹ شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پنجاب کے ٹیکسٹائل، کھاد اور دیگر سیکٹرزکی گیس فوری طور پر بند کر دی گئی ۔جبکہ گھریلو صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پیک آورز میں گیزر اور ہیٹر کا استعمال کرنے سے گریز کریں۔

متعلقہ عنوان :