بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:07

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی جانب سے اپریل میں متوقع باہمی سیریز کے منافع میں حصہ مانگنے سے متعلق جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگ لی ۔پاکستان نے 2011ء میں بنگلہ دیش کا دورہ کیا تھا اور اب بنگلہ دیش کو پاکستان میں دو ٹیسٹ ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی کھیلنے آنا ہے۔ تاہم وہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پاکستان آنے میں ہچکچاہٹ کا شکا رہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان بھی متحدہ عرب امارات میں اس سیریز کی میزبانی میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ بنگلہ دیش کی کم رینکنگ کی وجہ سے یہ میزبانی زیادہ منافع بخش ثابت نہیں ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ سیریز بنگلہ دیش میں ہی کھیلنے کی پیشکش کی ہے اور وہ چاہتا ہے کہ بنگلہ دیش سیریز سے ملنے والے منافع میں سے پاکستان کو بھی حصہ دے۔جس پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے جواب دینے کیلئے ایک ہفتہ کی مہلت مانگی ہے۔

متعلقہ عنوان :