پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعدانٹر سٹی اور گڈ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کر دی ،انٹر سٹی ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں 5فیصد ،گڈ ز ٹرانسپورٹرز نے 7فیصد کمی کا اعلان کیا

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:07

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کمی کے بعدانٹر سٹی اور گڈ ٹرانسپورٹرز نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد انٹر سٹی اور گڈز ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا ۔ حکومت کی طرف سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں 7روپے 99پیسے سے 11روپے 82پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ٹرانسپورٹ شوکت خان کی زِیر صدارت کرایوں میں کمی کے حوالے اجلاس ہوا جس میں میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے انٹراسٹی اے سی ٹرانسپورٹ کے کرایو ں میں مختلف روٹس کے لئے 5 فیصد سے 7 فیصد تک کرایو ں میں کمی کا اعلان کیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایو ں میں 7 فیصد جبکہ انٹر سٹی نان اے سی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 پیسے فی کلومیٹر کمی کا اعلان کیا۔

ا س موقع پر ٹرانسپورٹرز حضرات نے اس بات کا یقین دلایاکہ وہ عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے حکومتی اقدامات کے ساتھ ہم قدم ہے اور حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کے فوا ئد عام آدمی تک پہنچائے جائیں گے ۔