دریائے چناب پر بھارت کے چار متنازعہ بجلی گھروں پر فیصلہ کن مذاکرات (کل) ہونگے

ہفتہ 31 جنوری 2015 21:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) دریائے چناب پر بھارت کے چار متنازعہ بجلی گھروں پر فیصلہ کن مذاکرات کل ( اتوار) کو نئی دہلی میں ہوں گے ۔ بھارت میں ہونے والے ہونیوالے مذاکرات میں پاکستان کی طرف سے وفد کی قیادت پاکستانی کمشنر سندھ طاس آصف بیگ مرزا کریں گے ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر میں 200میگا واٹ کے بجلی گھروں کے ڈیزائن پر پاکستان کو شدید اعتراضات ہیں اور پاکستان مذاکرات کی ناکامی پر بجلی گھروں کو عالمی بنک کی ثالتی عدالت میں چیلنج کرے گا ۔ بجلی گھروں میں پاکل دول‘لوئر کلتائی‘ رتلے اور معیار شامل ہیں ۔ بجلی گھروں سے بھارت کو پاکستان کا پانی روکنے کی صلاحیت مل جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :