Live Updates

سیاست میں مدمقابل میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، کبھی دھاندلی کرکے اور کبھی اسٹیبلشمنٹ سے مل کر کھیلتے ہیں‘ عمران خان ،اگر ہم نے اپنا نظام درست کرلیا تو ایک عظیم قوم بن جائیں گے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکے گی دہشت گردی کو بھی ختم کرسکیں گے ،کھلاڑیوں کی تربیت انہیں کسی بھی میدان میں کامیاب کرا سکتی ہے،اقتدار میں آئے تو اسپورٹس کے ٹیلنٹ کو آگے لائینگے ‘ تقریب سے خطاب

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:57

سیاست میں مدمقابل میرا مقابلہ نہیں کر سکتے، کبھی دھاندلی کرکے اور کبھی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں مدمقابل میرا مقابلہ نہیں کر سکتے اس لیے کبھی دھاندلی کرکے اور کبھی اسٹیبلشمنٹ سے مل کر کھیلتے ہیں،اگر ہم نے اپنا نظام درست کرلیا تو ایک عظیم قوم بن جائیں گے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکے گی اور تحریک انصاف اقتدار میں آئی تو اسپورٹس کے ٹیلنٹ کو آگے لائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز ایوان اقبال لاہور میں تحریک انصاف کے سپورٹس اینڈ کلچر فورم کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب مین مہمان خصوصی نعیم الحق ،افتخارالالٰہی ،چےئرمین پنجاب برگیڈےئر(ر) محمداسلم گھمن ،صدر پنجاب میاں جاوید علی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمر خیام ، منور گوندل کے علاوہ ملک بھر کے دور افتادہ علاقوں سے مرد خواتین عہدیداروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ تقریب میں چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور فاٹا سے سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن کے عہدیداروں بھی شریک تھے ۔عمران خان نے کہا کہ کھلاڑی کو اس کی ٹریننگ مقابلہ کرنے کی صلاحیت عطا کرتی ہے کھلاڑی آخری گیند تک مقابلہ کرتا ہے اور اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ بطور کھلاڑی میری مضبوط ٹریننگ ہے اس لئے مدمقابل سیاستدان میرا مقابلہ نہیں کر سکتے کیونکہ انہیں ہارنے کا خوف ہوتا ہے۔

اس لئے کبھی وہ اسٹیبلمشنٹ کے ساتھ ملکر گیم کھلیں گے اور کبھی دو نمبری کر کے دھاندلی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جیت کر سپورٹس کا ایسا نظام لائے گی جس میں ٹیلنٹ کو اوپر لایا جا سکے اگر ہم اپنا نظام ٹھیک کر لیں تو کرکٹ ،ہاکی اور اسکوائش میں اپنا اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں، اقتدار میں آگئے تو اسپورٹس کے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے ۔

عمران خان نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مقابلہ کرنے کی جو تربیت ملتی ہے وہ انہیں کسی بھی میدان میں کامیاب کرا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح تحریک انصاف نے سسٹم کو درست کرنے کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے اسی طرح کھیلوں کے میدان میں پاکستان کی صلاحیتوں کو منوانا ہے ۔کھلاڑی جیتنے کیلئے میدان میں اترتا ہے ہارتا وہی ہے جو غلطی کرتا ہے اور چمپئن وہ بنتا ہے جو جیت کے جذبے سے کھیلتا ہے ہم انشااللہ تعالیٰ الیکشن جیت کر پاکستان کے نظام کو درست کریں گے جہاں غریب آدمی کو انصاف مل سکے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر ہم نے اپنا نظام درست کرلیا تو ایک عظیم قوم بن جائیں گے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکے گی حتی کی دہشت گردی کو بھی ختم کرسکیں گے ۔ہم دنیا میں ایک پر امن ملک کی طرح پہنچانے جائیں گے اس نظام کی درستگی کیلئے ہمیں الیکشن جتنا ہوگا ۔ اس موقع پر خطاب میں پارٹی رہنما نعیم الحق نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے کالجز اور یونیورسٹیوں میں اسپورٹس فیکلٹی قائم کی جا رہی ہے اور سپورٹس کے نمبر ڈگری کا حصہ بنیں گے۔

عمران خان ایک سوچ کا نام ہے جس نے آج سے 40سال قبل اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا عہد کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو کرکٹ میں فتح سے ہمکنار کیا ۔اور اپنی والدہ کے نام پ رکینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے پاکستان کے کونے کونے میں جاکر اس خواب کو شرمندہ تعبیر کیا ۔برگیڈےئر (ر) اسلم گھمن نے کہا کہ انشااللہ تعالیٰ ملک بھر میں کھیل کی سطح تک کھیلوں کو فروغ دیں گے جس ملک کی سپورٹس مین شپ بہتر ہوگی وہ ملک ترقی کرے گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :