وزیراعظم کی انسداد دہشتگردی فورس کی تیاری کیلئے تیزر فتاری سے اقدامات پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مبارکباد،شہبازشریف کا اردو،انگریزی اورعربی زبان میں خطاب،حاضرین نے پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر سراہا

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے انسداددہشت گردی فورس کے پہلے بیچ کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف اور پنجاب حکومت کوانسداد دہشت گردی فورس تشکیل دینے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انسداد دہشت گردی فورس کی تشکیل کیلئے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے تیزرفتاری سے بروقت اقدامات اٹھائے ہیں جس پر میں ا ن کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انشاء اللہ اس فورس کی تعداد ہزاروں تک جائے گی اوردیگر صوبے بھی اس ضمن میں فوری اقدامات اٹھائیں گے۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنا زیادہ تر خطاب اردومیں کیا تاہم انہوں نے غیر ملکی مہمانوں کی موجودگی کے پیش نظر انگریزی اورعربی میں بھی تقریرکی۔وزیراعلیٰ کے خطاب کو حاضرین نے پرجوش انداز میں تالیاں بجا کر سراہا۔وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر کا اختتام ان اشعار پر کیا۔

متعلقہ عنوان :