لاہور، وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گوجرانوالہ میں تقریب میں ہوائی فائرنگ کی خبر کانوٹس، آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب،واقعہ کی تحقیقات اورذمہ داروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے گوجرانوالہ میں ایک تقریب کے دورا ن ہوائی فائرنگ کے واقعہ کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اورواقعہ کی تحقیقات کا حکم دیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے تحت بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں ۔قانون توڑنے والوں کے خلاف قانون ضرور حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :