پرانے قیدیوں کو فیملی کے ساتھ 3 ماہ میں 3 یا 4 روز کیلئے وقت گزارنے کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں، فاروق نذیر

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:19

پرانے قیدیوں کو فیملی کے ساتھ 3 ماہ میں 3 یا 4 روز کیلئے وقت گزارنے کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء)صوبائی دارالحکومت میں انسپکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ جات فاروق نذیر نے آن لائن سے گفتگو کے دوران کہا کہ جیل میں قید وہ قیدی جو کافی عرصہ سے اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں ان کے لئے ان کی فیملی کیلئے 3 ماہ میں 3 یا 4 روز کیلئے ان کی بیگمات کے ساتھ وقت گزارنے کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

آئندہ ماہ مارچ کے درمیان میں ایسے تمام انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں جن کی بدولت ان اسیروں کو ان کی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سٹاف جو یہ خدمات سر انجام دے گا ان کی ٹریننگ کی جا رہی ہے۔ ماہ مارچ میں ٹریننگ مکمل ہونے کے بعد ان اسیران کو جو کئی سالوں سے اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں 3 ماہ میں ایک مرتبہ 3 یا 4 دن کیلئے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار سکیں گے یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس میں دہشتگردی میں ملوث قیدی شمار نہیں کئے جا سکتے۔