عدم ادائیگی،3 ماہ بعد بجلی میٹر کنکشن کا ٹنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے گئے، 3 ارب سے زائد کے واجبات کی فوری وصولی نئی پلاننگ، پندرہ روز میں حتمی فیصلہ آ ئے گا

ہفتہ 31 جنوری 2015 20:19

عدم ادائیگی،3 ماہ بعد بجلی میٹر کنکشن کا ٹنے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) تین ماہ کے مکمل واجبات ادا نہ کرنے والے والے صارفین کے کنکشن کاٹنے کے لئے ”اوپر“ سے حکم نامہ جاری ہونے کا امکان۔پرائیویٹ الیکٹرک سپلائی کمپنیوں نے محکمہ پانی و بجلی سے اپنے ایک مطالبہ میں کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کی اقساط اور تین ماہ کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے میٹر مکمل طور پر کاٹنے کا اختیار دیا جائے۔

(جاری ہے)

واپڈہ کے ایک سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ واپڈہ اور شریک الیکٹرک کمپنیوں نے 3 ارب سے زائد کے واجبات کی فوری وصولی کے لئے نئی پلاننگ کا ڈرافٹ تیار کیا ہے تاہم حتمی فیصلہ پندرہ روز میں آ ئے گا کہ ایسے قسط وار نادہندہ اور بڑے مگر مچھوں کے میٹر کاٹنے ہیں یا نہیں۔یاد رہے کہ صارفین میں سے اکثر ہر ماہ بلوں کی اقساط کروا کر صرف گزشتہ ما ہ کا بل ادا کر دیتے ہیں جس کی وجہ سے کمپنیاں اربوں کا نقصان ظاہر کر دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :