فضل الرحمن ،احمد لدھیانوی ملاقات، مجلس علمائے اسلام کا اجلاس جلد بلائے جانے کافیصلہ، مذہبی طبقہ کو نظر بابند کرکے غیر آئینی طریقے سے پریشان کیا جارہاہے جوقابل تشویش ہے ،سربراہ جے یو آئی(ف) ، مذہبی طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش ہے،زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے،پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دینگے،سربراہ اہل سنت والجماعت
ہفتہ 31 جنوری 2015 20:13
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) مولانافضل الرحمن اور مولانا احمد لدھیانوی کی اہم ملاقات، دیوبندی اتحاد مجلس علمائے اسلام کا اجلاس جلد بلائے جانے کافیصلہ،مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ایکشن پلان کی آڑ میں مذہبی طبقہ کو نظر بابند کرکے غیر آئینی طریقے سے پریشان کیا جارہاہے جو کہ قابل تشویش ہے جبکہ احمد لدھیانوی نے کہاہے کہ مذہبی طبقہ کے ساتھ امتیازی سلوک پر تشویش ہے،زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے،پاکستان کے اسلامی تشخص پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔
جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن وامان و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا اور دونوں رہنماؤں نے مذہبی طبقہ کے خلاف ملک بھر میں جاری کریک ڈاؤن اور امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ بلاجواز مذہبی طبقہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور نظربند کیا جارہا ہے جوکہ غیر آئینی ہے۔
علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ اصل دہشتگردوں کونامعلوم قرار دے کرآزاد چھوڑا ہوا ہے جوجب چاہیں ملکی سلامتی کے اداروں پر انگلی اٹھائیں اور پاکستان کا جھنڈا جلادیں لیکن پرامن طبقہ کوزدوکوب کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب زیادتیاں بڑھتی ہیں تو بدامنی جنم لیتی ہے اور دہشتگردی میں اضافہ ہوتا ہے ۔دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کی بقاء کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے اوراسلام پر آنچ نہیں آنے دیں گے جبکہ عنقریب گزشتہ دنوں بننے والے دیوبندی اتحاد مجلس علماء اسلام کے تحت ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں تمام دینی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے اور اجلاس میں گہری مشاورت کے بعد اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے جس سے ملک میں جاری دہشتگردی اور ملک دشمن عناصر کی مذہبی طبقہ اور مدارس کے خلاف کی جانے والی سازشوں کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.