ایران کی پاکستان میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت، اس وقت مسلم دنیا کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔ اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے،ایرانی وزارت خارجہ

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:25

ایران کی پاکستان میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید ..

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) ایران نے پاکستان میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے تھے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان مرزیح افخام نے ہفتہ کو دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسلم دنیا کو اتحاد کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ایرانی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسلام کسی بھی قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لئے اس وقت امت مسلمہ کو اتحاد کی ضرورت ہے واضح رہے کہ جنداللہ نے حا لیہ دھاکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس سے قبل ملک میں ہونے والے دھاکوں کی زمہ داری طالبان قبول کر چکے ہیں پاکستان میں شیعہ مسلم کمیونٹی کے خلا ف یہ تازہ واقعہ ہے پاکستان میں مقیم شعیہ مسلم کمیونٹی کا کہنا ہے حکومت ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی میں ملوث عناصر کے خلا ف سخت کاروائی کرے