پنجاب کی چار جیلوں کی انتظامیہ کا گوجرانوالہ جیل کے قیدیوں کے ہاتھوں سے بنائی جانے والی ایک کروڑ روپے مالیت کی مختلف اشیاء ہڑپ کرنے کا انکشاف

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) پنجاب کی چار جیلوں جن میں سینٹرل جیل راولپنڈی سینٹرل جیل لاہور سینٹرل جیل میانوالی اور سینٹرل جیل بہاولپور شامل ہیں کی انتظامیہ کی جانب سے گوجرانوالہ جیل کے قیدیوں کے ہاتھوں سے بنائی جانے والی تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی مختلف اشیاء ہڑپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے اس حوالے سے محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ جیل فیکٹری میں قیدیوں کے ہاتھوں سے تیار کی جانے والی مختلف اشیاء جن کی مالیت تقریباً ایک کروڑ روپے ہے مذکورہ چاروں جیلوں کی کیش ادائیگی کی شرط پر سپلائی کی گئیں لیکن ان چاروں جیلوں کی انتظامیہ نے گوجرانوالہ جیل حکام کو ادائیگی نہیں کی اور اب محکمہ داخلہ نے مذکورہ رقم انٹرسٹ کے ساتھ گوجرانوالہ جیل حکام کو ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس مد مین سینٹرل جیل راولپنڈی کے ذمہ 50 لاکھ روپے سینٹرل جیل میانوالی کے ذمہ 17 لاکھ روپے سینٹرل جیل لاہور کے ذمہ 9 لاکھ روپے واجب الااد ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی بار بار درخواست کے باوجود جیل انتظامیہ چپ ساد رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :