ڈی پی اوخضدارکے کانوائے پرراکٹوں سے حملے کے نتیجے میں2اہلکارجاں بحق

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:19

ڈی پی اوخضدارکے کانوائے پرراکٹوں سے حملے کے نتیجے میں2اہلکارجاں بحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء)پسنی کے علاقے میں نامعلوم افراد کا ڈی پی او خضدار کے کانوائے پرراکٹوں سے حملے کے نتیجے میں2اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیاایک گاڑی تباہ حملے میں ڈی پی اواوراس کے اہلخانہ معجزانہ طورپرمحفوظ رہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق ہفتے کوڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخضداراصغریوسفزئی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کانوائے کے ساتھ خضدارسے گوادرجارہے تھے کہ پسنی کے علاقے بی ایریامیں نامعلوم مسلح افراد نے ان کے کانوائے پرراکٹوں اورجدیدہتھیاروں سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں کانوائے میں شامل گاڑیوں میں سواردومحافظ موقع پرجاں بحق جبکہ ایک اہلکارشدیدزخمی ہوگیامحافظوں کی جوابی کاروائی پرحملہ آورفرارہونے میں کامیاب ہوگئے بتایاجاتاہے کہ راکٹ حملے میں ایک گاڑی بھی تباہ ہوگئی ہے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس لیویزاورمتعلقہ انتظامیہ موقع پر پہنچ اورعلاقے کوگھیرے میں لیکرڈی پی او کوباحفاظت طریقے سے محفوظ مقام پرپہنچادیانعشوں اورزخمی کوہسپتال پہنچادیاگیاڈی پی اوخضداراصغریوسفزئی نے ’’آن لائن‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ کانوائے پرپہاڑوں سے نامعلوم افرادنے راکٹوں سے حملہ کیاجس میں ہمارے دوجوان شہیداورایک زخمی ہواپولیس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کی اورحملہ آوروں کوبھاگنے پرمجبورکیا۔