کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہماری افواج تیار ہیں‘ بھارتی وزیر دفاع

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:09

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) بھارتی وزیر دفاع پاریکر نے کہا ہے کہ بھارت پاک چین سرحد پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اپنی افواج کو تیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق یہاں ایک تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ہم ہر چیز کے لئے خود کو تیار کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدترین صورتحال کے لئے تیار رہنا چاہئے اور بہترین کی توقع رکھنی چاہئے۔ بھارتی وزیر دفاع نے مقبوضہ کشمیر کے ترال واقعہ کو قابل افسوس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی کے لئے میری ہدایت یہ ہے کہ اپنے افسران اور جوانوں کو مت کھوئیں۔

متعلقہ عنوان :