Live Updates

عمران خان کی اہلیہ اپنے شوہر کو جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے راضی کریں ۔ اسحاق ڈار

ہفتہ 31 جنوری 2015 19:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ سے اپیل کی ہے وہ عمران خان کو جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے راضی کریں ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر تحریک انصاف والے تیار ہوں تو آدھے گھنٹے میں مسئلہ حل ہوسکتا ہے اور ہم جوڈیشل کمیشن کیلئے آرڈیننس جاری کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم تحریک انصاف کو اس میں سازش کے الفاظ شامل کرنا ہونگے اگر واقعی بھابھی صاحبہ نے عمران خان کو دھرنے ختم کرنے پر تیار ہے تو ہماری درخواست ہے وہ اس معاملے پر بھی عمران خان کو راضی کریں ان کا میڈیا سے تعلق ہے اور وہ انہیں راضی کرسکتی ہیں

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :