تمام تحقیقات شفاف طریقے سے میرٹ پرمکمل کی جائے گی، آئی، جی سندھ کی ایم، کیو، ایم کے مرحوم ورکر سہیل احمد کے والدین کو یقین دہانی

ہفتہ 31 جنوری 2015 18:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) آئی، جی سندھ غلام حیدرجمالی نے ایم، کیو، ایم کے مرحوم ورکر سہیل احمد کے گھر کادورہ کیا۔اوران کے والدین و دیگر قریبی رشتہ داروں سے بات کی۔

(جاری ہے)

آئی جی سندھ نے سہیل احمد کے مبینہ قتل کے حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی۔تحقیقاتی ٹیم مختلف زاویوں سے مبینہ قتل کی تحقیقات کرکے اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔آئی جی سندھ نے مرحوم سہیل کے والدین کویقین دلایا کہ تمام تحقیقات شفاف طریقے سے میرٹ پرمکمل کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :