ملک میں امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کا عزم کئے ہوئے ہے‘ آرمی چیف، ہم نے ملک بھر میں اپنی تربیتی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے،پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب

ہفتہ 31 جنوری 2015 18:35

ملک میں امن کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کا عزم ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔31جنوری۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانے کا عزم کئے ہوئے ہے اور فوج کے ادارے اس مقصد کے لئے حاضر ہیں۔محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی فور س کے پہلے دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی انسداد دہشت گردی فورس کے پہلے دستہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ فوج تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت سپیشل سروسز گروپ کے انسٹرکٹرز پولیس اہلکاروں کو لاہور کے ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں تربیت دے رہے ہیں اور وہاں سے پہلا دستہ تیار ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی پاسنگ آؤٹ میں شرکت اس عزم کی عکاسی ہے کہ فوج قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھانا چاہتی ہے اور سیکیورٹی و امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے ہم مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں اپنی تربیتی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے تاکہ قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کی صلاحیت بڑھا کر ملک میں امن و استحکام قائم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :