بھابھی عمران کو آمادہ کر لیں تو معاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے گا: اسحاق ڈار

ہفتہ 31 جنوری 2015 18:28

بھابھی عمران کو آمادہ کر لیں تو معاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے گا: ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء) اسحاق ڈار نے انتخابی دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر ریحام خان کو کردار ادا کرنے کا مشورہ دے دیا۔ اگر بھابھی عمران خان کو آمادہ کر لیں تو جوڈیشل کمیشن کا معاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

حکومت تحریک انصاف سے تنازعہ حل کرنے کیلئے خورشید شاہ کی ثالثی قبول کرنے پر بھی تیار ہے۔ ایک سوال پر اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر بھابھی ریحام خان کی وجہ سے دو چیزیں ختم ہو سکتی ہیں تو وہ عمران خان کو کمیشن کی تشکیل کیلئے سازش یا بائی ڈیزائن کا لفظ شامل کرنے پر بھی آمادہ کریں تو یہ معاملہ آدھے گھنٹے میں حل ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :