ٹنڈوالہیار: پانچ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

ہفتہ 31 جنوری 2015 18:16

ٹنڈوالہیار: پانچ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31جنوری۔2015ء) صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار کے علاقے جناوڑے پاڑے میں موجود ایک کچرا کنڈی سے پانچ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کے بارے میں علا قہ مکینوں نے مقامی پولیس اور سول ہسپتال کو اطلاع دی، جس پر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ضا بطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی خبر کے بعد شہر میں کشیدگی پھیل گئی اور شہریوں نے انتظامیہ سے واقع میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق بچے کی پیدائش سے پہلے ترک کرنے والے کو سات سال قید اور ایسے بچے کو دفن کرنے کے مجرم کو دو سال قید جبکہ بچے کو قتل کے جرم میں ملوث فرد کو عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان کے 400 سے زائد مراکز پر ہر سال ملک بھر میں200 سے زائد نوزائیدہ بچے چھوڑے جاتے ہیں جن کو پالنے کے حوالے سے ان کو ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :