کراچی ،فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 3افراد جاں بحق ،2زخمی

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:56

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ تھانے کی حدود کمہارواڑہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ولد 25سالہ فہیم رحیم بلوچ ہوگئی ۔

زخمیوں میں 35سالہ رئیسہ خاتون زوجہ اسلم بلوچ اور 40سالہ یار محمد ولد جمن بلوچ شامل ہیں ۔مقتول غریب شاہ مزار کے قریب گلی نمبر 6کا رہائشی تھا ۔لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ۔جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے سپرد کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق گنگ وار کے دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں واقعہ پیش آیا ۔

(جاری ہے)

سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 11-Aمکان نمبر L2-/2میں 20سالہ مجاہد حسین ولد الطاف حسین کی سینے اور سر میں گولیاں لگی لاش ملی ۔

عینی شاہدین کے مطابق مقتول سکیورٹی گارڈ ہے اور فون پر کسی سے بات کررہا تھا کہ ہاتھ میں موجود رائفل کی گولیاں چلنے سے ہلاک ہوگیا ۔تاہم پولیس کے مطابق گولیاں سینے اور پیٹ میں لگی ہیں شواہد سے لگتا ہے کہ کسی اور اس کو گولیاں ماری ہیں ۔شواہد کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ۔مقتول کا والد سندھ پولیس میں ڈی ایس پی اور سکھر میں تعینات ہے ۔مبینہ ٹاوٴن تھانے کی حدود اسکاوٴٹ کالونی میٹرول تھرڈ گھر کے اندر سے 45سالہ خورشید ولد نذیر کی تین سے چار روز پرانی لاش ملی ۔

تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔متوفی کا آبائی تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے ۔پریڈی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ملزمان سے اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا ۔

متعلقہ عنوان :