شکارپور دھماکہ خود کش تھا ،حملہ آور کی عمر 20سے 21سال تھی ،راجہ عمر خطاب

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:55

شکارپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) کراچی سے سی آئی ڈی کی خصوصی ٹیم ایس ایس پی سی آئی ڈی راجا عمر خطاب کی سربراہی میں شکارپور بم دھماکے کی تحقیقات کے لیے پہنچ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

راجا عمر خطاب کا کہنا ہے کہ مسجد میں ہونے والا دھماکہ خود کش تھا جبکہ حملہ آور کی عمر 20سے 21سال تھی ۔دھماکے میں 5سے 6کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ۔حملہ آور کی ایک ٹانگ اور چار انگلیاں مل گئی ہیں ۔انگلیوں کے فنگر پرنٹس لے کر شناخت کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :