نیا گورنر پنجاب جنوبی پنجاب سے ہوگا؟، آپ کو ہی بنا دیتے ہیں

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی صحافیوں سے خوشگوار موڈ میں غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب کے اختتام پر چائے کی میز پر سینئر صحافیوں سے خوشگوار موڈ میں غیر رسمی گفتگو کی ۔

(جاری ہے)

ایک سینئر صحافی نے گورنر پنجاب کی تعیناتی بارے سوال کیا تو وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہی گورنر بنا دیتے ہیں جس پر وہاں موجود تمام صحافیوں نے بھر پور قہقہ لگایا ۔

جب سینئر صحافی کی طرف سے دوبارہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا نیا گورنر پنجاب جنوبی پنجاب سے ہوگا جس پر وزیر اعلیٰ نے دوبارہ جواب دیا آپ کو ہی گورنر لگا دیتے ہیں ۔ جس پر وہاں موجود ایک دوسرے سینئر صحافی نے کہا کہ پھر تو سانگلہ ہل کو جنوبی پنجاب کا حصہ ڈیکلیئر کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے لائے گئے قوانین بارے بھی گفتگو کی ۔