وزیر اعظم ، آرمی چیف سمیت غیر ملکی سفارتکاروں کی لاہور میں موجودگی کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:53

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت غیر ملکی سفارتکاروں کی لاہور میں موجودگی کے باعث سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم محمد نواز شریف ‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت دوست ممالک کے سفارتکاروں اور قونصل جنرلز کے علاوہ ملٹری و سول افسران نے ایلیٹ ٹریننگ سکول بیدیا ں روڈ پر منعقدہ انسداد دہشتگردی فورس کے پہلے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی ۔

اس سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ۔حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں ایلیٹ ٹریننگ سکول کی طرف آنے والے تمام راستوں پر پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات رہے جبکہ شہری کی دیگر شاہراہوں پر بھی پولیس کی گاڑیاں گشت کرتی رہیں ۔ پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے آغاز سے اختتام تقریب کے مقام کو گھیرے میں لئے رکھا ۔

متعلقہ عنوان :