لاہور ہائی کورٹ کا فیصل آبادمیں گیس کی بندش اور کم پریشر کا نوٹس ، جنرل منیجر سوئی نادرن کو گیس کی مکمل فراہمی بحال کرکے 14دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) لاہور ہائی کورٹ کے جج مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے فیصل آبادمیں گیس کی بندش اور کم پریشر کا نوٹس لیتے ہوئے جنرل منیجر سوئی نادرن کو گیس کی مکمل فراہمی بحال کرکے 14دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء کے مطابق جماعت اسلامی کے مقامی رہنماسابق یو سی ناظم میاں طاہر ایوب نے اپنے حلقہ میں گیس کی بے جا بندش اور کم پریشر کے خلاف جنرل منیجر سوئی نادرن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جس پر عدالت عالیہ کے جج مسٹر جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے ان کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے سوئی نادرن کے جنرل منیجر کوحکم دیا ہے کہ چودہ دن میں گیس کی مکمل فراہمی کرکے انہیں رپورٹ دی جائے۔

یاد رہے کہ شہر کے مختلف علاقو ں غلام محمد آباد ،مدن پورہ ،رضا آباد ،جھگ روڈ،پیپلز کالونی ،نجف کالونی ،سیالوی کالونی ، سمیت دیگر مقامات پر سوئی گیس کے کم پریشر اور بد ترین بندش کئی روز سے جاری ہے ،سوئی گیس کی بدترین بندش کیخلاف مسلم لیگ ن کے ایم این اے حاجی اکرم انصاری کے گھر کا بھی گھیروں کیا گیا مگر گیس کا بحران پھر بھی جاری ہے جس پر شہری سر پا احتجاج ہیں احتجاج کے دوران مظاہرین نے سینہ کوبی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری بجلی اورگیس کے بد ترین بحران نے غریبوں کا نظام زندگی تباہ کر دیا ہے، حکومتی نااہلی کی وجہ سے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے حکمران عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں فیکٹریوں اور گھریلو صنعتوں سے وابستہ محنت کشوں،دیہاڑی دار مزدوروں کے گھروں میں معاشی بدحالی کی بدولت نوبت فاقو ں تک آ گئی ہے خدارا وفاقی حکومت حوش کے ناخن لیتے ہوئے غریبوں کا معاشی قتل عان بند کریں اور بجلی اور گیس کے بحران کو فوری حل کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :