خوشاب میں موذن فجر کی اذان کے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے چل بسا

ہفتہ 31 جنوری 2015 17:28

خوشاب میں موذن فجر کی اذان کے اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے چل بسا

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء)جامع مسجد گلزار مدینہ علی پورہ میں فجر کی اذان دیتے ہوئے موذن خالق حقیقی سے جا ملا۔ تفصیلات کے مطابق دعوت اسلامی سے وابستہ مقامی شہری حاجی شاہ محمد کئی برسوں سے مسجد میں اذان کی ادائیگی کا شرف حاصل کر رہے تھے، گزشتہ روز بھی فجر کی اذان دیتے ہوئے جب وہ آخری کلمات ادا کر رہے تھے تو ان کی روح پرواز کر گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مسجد ہذا میں قرآن خوانی کی گئی۔